ماحولیاتی نمونوں میں دوسری بار پولیو وائرس کی تصدیق

لاہور(ہم دوست نیوز)قومی ادارہ برائےصحت نےلاہور کےماحولیاتی نمونوں میں دوسری بار پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔

قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کےمطابق16 جنوری کو ملتان روڈ کےعلاقے میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا۔

سیوریج کے پانی میں پایا جانے والاپولیو وائرس جنوبی وزیرستان سے آیا۔

اس سے پہلے2جنوری کو گلشنِ راوی لاہور سے لیےگئے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس پایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرول، ڈیزل مہنگا اور ڈالر کھلا چھوڑا، رانا ثناء اللّٰہ
خیال رہےکہ پاکستان میں اس سال ابھی تک پولیو کا کوئی بھی کیس سامنےنہیں آیا۔

Leave a Reply