لاہور (ہم دوست نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے ایلیٹ امپائر علیم ڈار کے بیٹے کےولیمے کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم سمیت دیگر اعلیٰ حکام نےشرکت کی۔
آئی سی سی امپائر علیم ڈار کےبیٹے کی دعوت ولیمہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کھلاڑیوں سمیت زندگی کی مختلف شعبوں سےتعلق رکھنے والے افراد نےشرکت کی۔
کپتان بابر اعظم تقریب میں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے،شرکاء ان کےہمراہ تصاویر بنواتےرہے۔
سابق کپتان اظہر علی اورکرکٹر عابد علی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ماحولیاتی نمونوں میں دوسری بار پولیو وائرس کی تصدیق
سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود اورسابق منیجر اظہر زیدی نےبھی تقریب میں شرکت کی اور نوبیاہتا جوڑے کےلیےنیک تمناؤں کا اظہار کیا۔