راولپنڈی(ہم دوست نیوز)متروکہ وقف املاک راولپنڈی نےعوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے2 یونٹس سمیت سات اراضی یونٹس سیل کردیے۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان پولیس کی بھاری نفری کےساتھ لال حویلی پہنچ کر کارروائی کی،دوران کارروائی شیخ رشیدموجود نہ تھے،کارروائی پر کسی قسم کی مزاحمت نہیں کی گئی۔
لال حویلی کےخلاف کارروائی کےدوران ایف آئی اے سےبھی مدد طلب کی گئی۔
ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک کا کہنا ہےکہ شیخ رشید اور ان کےبھائی لال حویلی سمیت وقف املاک کی 7اراضی یونٹس پرغیرقانونی قابض ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ متعدد نوٹسز کےباوجود شیخ رشید اراضی کےمستند دستاویز پیش نہیں کرسکے۔
یاد رہے کہ متروکہ وقف املاک کی کارروائی رکوانے کےلیے شیخ رشید کی حکم امتناع کی درخواست عدالت خارج کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرول، ڈیزل مہنگا اور ڈالر کھلا چھوڑا، رانا ثناء اللّٰہ
شیخ رشید نےدرخواست میں مؤقف اختیار کیا تھاکہ لال حویلی اور ملحقہ اراضی کاکیس زیر سماعت ہے اس لئے لال حویلی سےبے دخلی کا نوٹس اور کارروائی غیر قانونی ہے۔