شکر گزار ہوں عمران خان نے میری بات سنی، حبا فواد

لاہور ( ہم دوست نیوز)فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

زمان پارک لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کےبعد میڈیا سے گفتگو میں حبا فواد نےکہاکہ فواد چوہدری کو دہشتگردوں کی طرح کپڑا ڈال کر عدالت لایا جا رہا ہے۔

انہوں نےکہاکہ بچیوں کو فواد چوہدری سےملنے نہیں دیا جا رہا،چیئرمین عمران خان کی شکر گراز ہوں کہ انہوں نےمیری بات سنی۔

حبا فواد نےچیف جسٹس آف پاکستان سےاپیل کی کہ وہ فواد چوہدری پر کیےجانےوالے تشدد کو رکوانےمیں کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید کے زیر استعمال لال حویلی سیل
ان کا کہنا تھاکہ میری بھی چیف جسٹس سےاپیل ہےکہ وہ اس معاملےمیں سوموٹو نوٹس لیں۔

Leave a Reply