لاہور ( ہم دوست نیوز)معروف گلوکار فلک شبیر نےانکشاف کیا ہےکہ میوزک اندسٹری میں قدم رکھنے سےقبل گلوکار عاطف اسلم نےان کےکاروبار میں ان کی بہت مدد کی ہے۔
گلوکار فلک شبیر نےاہلیہ سارہ خان کےہمراہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم’اردو فلکس‘کےپروگرام دی مرزا ملک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
شو میزبان،قومی کھلاڑی اور سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے دوران شو فلک شبیر سےسوال کیاکہ انہیں عاطف اسلم کا کون ساگانا پسند ہے؟
جس پر فلک سےپہلے سارہ نےفوراً جواب دیا کہ ’عادت‘،بعد ازاں فلک شبیر نےاس گانے کی پسندیدگی کی وجہ بتاتےہوئےبتایا کہ وہ گلوکار بننے سےقبل ایک چھوٹی سی دکان میں گِٹار بیچنے کا کاروبار کیا کرتے تھے۔
اس وقت وہ اپنےگِٹار عاطف اسلم کے اسی گانے کی دھن بجاکر فروخت کیا کرتےتھے۔
انہوں نےمزید بتایا کہ فلک شبیر نے کہا کہ یہ 2005اور2006 کی بات ہےجب عاطف اسلم اور علی ظفر کے گانےبہت مشہور ہوا کرتے تھے اور ان ہی کےگانے سن کر انڈسٹری میں قدم جمائے۔
یہ بھی پڑھیں: عتیقہ اوڈھو کی شاہ رخ خان کو مبارک باد
خیال رہے کہ فلک شبیر نے2008میں میوزک انڈسٹری میں اپنے گانے ’روگ‘ سےڈیبیو دیا ان کا یہ پہلا ہی گانا اس وقت کا سپر ہٹ گانا ثابت ہوا تھا۔