بہاولپور(ہم دوست نیوز)صحرائے چولستان میں18 ویں ڈیزرٹ جیپ ریلی کےمقابلوں کے آخری روز ریسنگ گاڑی سےکیری ڈبہ ٹکرا گیا۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق کیرے ڈبے میں سوار4 افراد زخمی ہو گئےجن میں سےایک کی حالت تشویشناک ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ حادثہ دل وش اسٹیڈیم سے 2کلومیٹر دور ریسنگ ٹریک پرپیش آیا، جیپ ڈرائیور ملک جمال اور نیویگیٹر ححادثےمیں محفوظ رہے۔
بہاولپور میں جاری ڈیزرٹ جیپ ریلی کےپری پیئرڈ کیٹیگری کےمقابلوں کے دوسرے مرحلے میں37 گاڑیاں ٹریک پر روانہ ہو گئیں۔
کوالیفائنگ راؤنڈ کےفاتح زین محمود سب سے پہلےٹریک سےروانہ ہوئےجبکہ دوسرے نمبر پر فیصل شادی خیل اور تیسرے نمبر پر صاحبزادہ سلطان کو فلیگ آف کیاگیا ہے۔
جیپ ریلی کےآخری روز خواتین کیٹیگری کے مقابلےبھی منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئین و قانون کی بالادستی کے لیے تیار ہیں : فواد چودھری
جیپ ریلی میں چار خواتین اپنی ڈرائیونگ کی مہارت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔