جیپ ریلی، فیصل خان شادی خیل چولستان کے سلطان بن گئے

بہاولپور(ہم دوست نیوز)18ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا اختتام ہوگیا، صحرائے چولستان میں 18 ویں ڈیزرٹ جیپ ریلی کی اے کیٹگری میں فیصل شادی خیل کامیاب قرار پائے۔

حتمی نتائج کےمطابق فیصل شادی خیل نے 18ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا،تقسیم انعامات کی رنگارنگ تقریب میں جیتنےوالوں اور دیگر پوزیشن ہولدڑز کو ٹرافیاں اور نقد انعامات دیےگئے۔

صحرائےچولستان میں ڈیزرٹ جیپ ریلی کے مقابلوں کےتیسرے اور آخری روز پری پیئرڈ کیٹگری کےمقابلوں کےدوسرے مرحلے کے لیےگاڑیاں ٹریک پر روانہ ہوئیں۔

ریلی کےاختتام کےبعد تقسیم انعامات کی رنگارنگ تقریب ہوئی،ثقافتی رقص پیش کیا گیا اور جیتنے والوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئی۔

نوجوان ریسر فیصل شادی خیل چولستان ریلی کی رفتار میل ثابت ہوئے۔فیصل شادی خیل نے484 کلومیٹر ٹریک3گھنٹے59منٹ3سیکنڈز میں مکمل کیا۔زین محمود3 گھنٹے59 منٹ9سیکنڈز کےساتھ دوسرےنمبر پر رہے۔

پری پئیرڈ کیٹگری بی کےمقابلوں میں جام کمال نے4 گھنٹے20 منٹ25سیکنڈز میں ٹریک مکمل کرکےمیدان مار لیا۔

اسٹاک کیٹگری میں بسمل اللّٰہ مگسی2 گھنٹے16 منٹ 4سیکنڈ کے ساتھ فاتح رہےجبکہ خواتین کیٹگری میں راشدہ سلطان پریپئیرڈ کیٹگری اوربیٹی رباب حیات اسٹاک کیٹگری کی چیمپئن بن گئی۔
یہ بھی پڑھیں: چولستان جیپ ریلی میں خوفناک حادثہ
ڈیزرٹ بائیک ریس میں ثاقب شاہ،کواڈ بائیک ریس وحید ظفرجبکہ ٹرک ریس مقابلےمیں ملک سمیر فاتح رہے۔

Leave a Reply