اسلام آباد ( ہم دوست نیوز)وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نےانکشاف کیا ہےکہ گالف کلب کی کھربوں کی زمین ہےاورحکومت کا کرایہ صرف 5000روپے ہے۔
یہ بات وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان کےذریعے بتائی ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ پاکستان میں200 گالف کلب اربوں ڈالرز کی سرکاری زمین پر بنےہیں۔
خواجہ محمد آصف کا مزید کہنا ہےکہ ایک کلب اور گالف کورس کھربوں کی زمین پر قائم ہےاور حکومت کا کرایہ صرف5000 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور آئی ایم ایف میں آن لائن مذاکرات کب ہو گئے؟ جانئیے
وزیر دفاع نے یہ بھی کہاکہ غریب کے گھر اور بستیوں پر حکومت بلڈوزر چلا دیتی ہے،ایسے معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں۔