اسلام آباد (ہم دوست نیوز)عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کا وفد آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گا۔
ترجمان دفترِ خارجہ کےمطابق آئی اے ای اے کےوفد کی قیادت رفائیل ماریانو گروسی کریں گے۔
آئی اے ای اے کےڈائریکٹر جنرل پاکستانی حکام سےاعلیٰ سطح کی ملاقاتیں کریں گے۔
آئی اے ای اے حکام ایٹمی ٹیکنالوجی استعمال کرنےوالےمخصوص اداروں کےدورے بھی کریں گے،جن میں صحت،زراعت،صنعت اور بجلی کی پیداوار کےادارےشامل ہیں۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہےکہ آئی اے ای اے حکام کےدورے سےسماجی و اقتصادی ترقی میں ایٹمی ٹیکنالوجی کےپُرامن استعمال میں تعاون مضبوط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شوگر ، بخار اور کینسر کی ادویات مارکیٹس سے اچانک غائب
یاد رہےکہ پاکستان1957ء س آئی اے ای اے کا بانی رکن ہے۔