دہلی(ہم دوست نیوز) معروف بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نےکہا ہےکہ آج کل لوگ اچھی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق کرینہ کپور کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز سےقبل اس کےبائیکاٹ کا مطالبہ کیاگیا تھا جس کےباعث فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکی۔
اس موقع پر اداکارہ نےکہا تھاکہ اگر آپ ہماری فلمیں دیکھنا نہیں چاہتےتو سنیما گھر مت آئیں، آپ سےکوئی زبردستی نہیں کر رہا۔
رپورٹس کےمطابق شاہ رخ خان کی فلم’پٹھان‘ ریلیز ہونےاور اس کےکامیاب ہونے کےبعد کرینہ کپور کےنقطہ نظر میں بھی تبدیلی آئی ہے۔
کرینہ کپور کا کہنا ہےکہ لوگ اچھی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں،لوگوں کی بڑی تعداد کورونا کےختم ہونے کے باعث سنیما گھروں کا رخ کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
انہوں نے مزید کہاکہ میں انڈسٹری کو صحیح سمت میں آگےبڑھتےہوئے دیکھ کرخوش ہوں۔