جمائما خان کی فلم میں کام کرنے کا تجربہ شاندار رہا، سجل علی

لندن ( ہم دوست نیوز) معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نےکہا ہےکہ جمائما خان کی فلم میں کام کرنےکا تجربہ شاندار رہا۔

لندن میں جمائما خان کی فلم کےپریمیئر میں سجل علی نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئے کہاکہ عالمی سطح کی فلم میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر ہے۔

سجل علی نے کہاکہ شیکھر کپور کےساتھ کام اور شبانہ اعظمی کےساتھ اسکرین شیئر کر کےایک خواب پورا ہوا۔

انہوں نےمزید کہاکہ وابستہ توقعات سےپریشان تھی لیکن فلم میں شاندار پرفارمنس پرخوش ہوں۔

اداکارہ نے کہاکہ اس فلم میں مغرب کو رنگا رنگ پاکستان دکھےگا۔
یہ بھی پڑھیں: کاش ارینج میرج ہوئی ہوتی تو یہ مجھ پر احسان ہوتا، جمائما
یاد رہےکہ فلم’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘کی نمائش آسٹریلیا میں ہوچکی ہےجبکہ24 فروری کو اسے برطانیہ میں بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔تاہم اس فلم کو ریلیز سےقبل مختلف فلم فیسٹیولز میں پیش کیا جاچکا ہے۔

Leave a Reply