ڈالر کی مزید اونچی اڑان

کراچی ( ہم دوست نیوز)امریکی ڈالر کی اڑان کا سفر ایک بار پھر جاری، جس سےپاکستانی روپیہ مزید مشکلات کا شکار ہوگیا ہے۔

آج صبح کاروبار کےآغاز میں ڈالرمزیدمہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر62پیسےمہنگا ہونے کےبعد 262روپے50 پیسےکا ہوگیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 261 روپے88پیسےپر بند ہوا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج( پی ایس ایکس)میں آج کاروبارکا مثبت رجحان نظرآ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرکسن نے 1,400 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس257 پوائنٹس کے اضافے سے40 ہزار 931پر آگیا ہے۔

Leave a Reply