اسلام آباد(ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کےرہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہےکہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہو گی،انتخابات وقت پرہوں گے۔
یہ بات رہنما ن لیگ شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ کےباہر میڈیا سےگفتگو کے دوران کہی۔
ان کا کہنا ہےکہ جس کو کیس میں پارٹی بنایا گیا ہو وہ اعتراض کرسکتا ہے،سپریم کورٹ نےمعاملہ اٹھالیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمبولینس میں مریضوں کے بجائے جوتوں کی منتقلی
سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھاکہ اگر الیکشن ہوئےاور میں لڑا تو ن لیگ کے ٹکٹ پرلڑوں گا۔