لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویزا نے دل جیت لیے

لاہور (ہم دوست نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا کی ڈگ آؤٹ میں صفائی کرتےویڈیو وائرل ہو گئی۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیوڈ ویزا دیگر کھلاڑیوں کےپویلین جانے کےبعد ڈگ آؤٹ میں صفائی کررہےہیں۔

ڈیوڈ ویزا قذافی اسٹیڈیم میں اپنے ڈگ آؤٹ میں پڑی خالی بوتلیں اٹھا رہے ہیں،انہوں نے بوتلیں اٹھا کر کوڑا دان میں ڈال دیں۔


یاد رہےکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل8 کے16ویں میچ میں لاہور قلندرز نےاسلام آباد یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کرتےہوئے110رنز سےشکست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے آج از خود نوٹس کیس کا فیصلہ آ جائے گا، فواد چوہدری
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلےگئے اس میچ میں لاہور قلندرز کے201رنز کےہدف کےتعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم90رنز پر سمٹ گئی تھی۔

Leave a Reply