جمائما گولڈ سمتھ کا پاکستانیوں کیلئے ’خصوصی‘ پیغام

لندن(ہم دوست نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی اسکرین رائٹر جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستانیوں کےلیے ’خصوصی‘پیغام جاری کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما گولڈ سمتھ نےاپنی فلم کےحوالے سےپیغام جاری کیا اور لکھاکہ میری فلم واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟پاکستان میں ریلیز ہو گئی ہے۔


انہوں نےپاکستانیوں کو مخاطب کرتےہوئے کہا ہےکہ ہماری فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کی سنسنی خیز اداکاری دیکھیں۔

یاد رہےکہ جمائما گولڈ اسمتھ کی فلم24فروری کو ریلیز ہوئی تھی لیکن فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیاگیا تھا۔

پاکستانی گلوکار شہزاد رائے نےجمائما کو ان کی فلم پر مبارکباد دیتےہوئےسوال کیا تھا کہ پاکستان میں یہ کب ریلیز کی جائےگی؟


جمائما گولڈ سمتھ نے کہا تھاکہ میری فلم کو3 مارچ پاکستان میں ریلیز کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں:شادی میں نوٹوں کی بارش، موبائل فون تقسیم
جمائما گولڈ سمتھ کی فلم کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی اوربھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply