پاکستان کے معروف اداکار قوی خان انتقال کرگئے

کینیڈا( ہم دوست نیوز)فلم اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار قوی خان80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کا شمار پی ٹی وی کےابتدائی اداکاروں میں ہوتا تھا۔

سینئر اداکار قوی خان کینیڈا میں زیرعلاج تھے۔

وہ15نومبر 1942 کو پیدا ہوئے تھے،انہوں نے 1964 میں پاکستان ٹیلی ویژن سےاپنے فنی کیریئرکا آغاز کیا تھا۔

اداکار قوی خان اپنےصاحبزادےعدنان قوی کے ساتھ کینیڈا میں مقیم تھے۔

عدنان قوی نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئے بتایاکہ قوی خان کی نمازِ جنازہ،و دیگر تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

اداکار قوی کینیڈا کے’وان‘ شہر کےاسپتال میں داخل تھے،انہوں نےاپنا کیریئر ریڈیو پاکستان سے شروع کیا تھا،قوی خان کو پرایئڈ آف پرفارمنس اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سےبھی نوازا گیا۔

قوی خان نےکم و بیش 200فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے بےشمار ٹی وی،ریڈیو اور اسٹیج ڈراموں میں کام کیا،قوی خان کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز سےبھی نوازا گیا۔

قوی خان سےمتعلق اداکار سہیل احمد کا کہنا ہےکہ قوی خان کو کینیڈا جانےکےلیے ایئرپورٹ چھوڑ کر آیا تھا،وہ میرے لیےوالد کا درجہ رکھتےتھے،قوی خان جیسا خوددار آدمی نہیں دیکھا۔

Leave a Reply