نیب کے دائرہ اختیار سے باہر کیسز ختم نہیں ہوں گے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نےکہا ہےکہ احتساب عدالتیں نیب کے دائرہ اختیار سےباہر کیسز کو متعلقہ فورمز پربھیجیں گی۔

اعظم تارڑ کا کہنا تھاکہ کون سا کیس کہاں منتقل ہوگا؟ یہ اختیار احتساب عدالتوں کا ہوگا۔

انہوں نےکہاکہ نیب ترامیم سےختم ہونےوالے نیب کیسز کی منتقلی کےقانون کی وفاقی کابینہ منظوری دےچکی۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ بیوی کی نسبت زیادہ اچھی ماں ہے: رنبیر کپور
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھاکہ پارلیمنٹ کا اجلاس ہونے تک کابینہ سےمنظور قانون کو آرڈیننس کےلیےبھیجا گیا ہے۔

Leave a Reply