لاہور( ہم دوست نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کےچیئرمین عمران خان نےاپنے خلاف جاری ہونےوالے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کو چیلنج کردیا۔
سیشن جج طاہر محمود کےرخصت پرہونے کے باعث ڈیوٹی جج سکندر خان کی عدالت میں پی ٹی آئی کےچیئرمین کی جانب سےدرخواست دائر کی گئی ہے۔
ڈیوٹی جج سکندر خان نےدرخواست ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی کو مارک کردی۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات، الیکشن کمیشن میں آج 3 اہم اجلاس ہوں گے
یاد رہےکہ گزشتہ روز خاتون جج کو دھمکی دینےسے متعلق کیس میں عمران خان کےناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری ہوئےتھے۔