سپریم کورٹ کے حکم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں، پرویز الہٰی

لاہور(ہم دوست نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہےکہ الیکشن کروانے کےسپریم کورٹ کےآئینی اور قانونی حکم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان سےملاقات کیلئےچوہدری پرویز الہٰی زمان پارک پہنچے۔

دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات میں سیاسی، قانونی اورعدالتی معاملات پربات چیت ہوئی۔

عمران خان نےکہاکہ حکومت انتقامی کارروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے،مجھے اپنےکارکنو ں پرفخر ہے،وہ ظلم کےہر ہتھکنڈےکا مقابلہ کر رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ حکومت الیکشن سے خوفزدہ ہے،وہ لندن پلان کےتحت الیکشن سے پہلےمیری گرفتاری یا نااہلی چاہتی ہے۔

انہوں نےکہاکہ ہمیں انتخابی مہم چلانےسے روکنے کےہتھکنڈے استعمال کیےجارہےہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا انتخابات، الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس آج ہوگا
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نےپولیس کی جانب سےزمان پارک میں کیےگئے آپریشن کی مذمت بھی کی۔

Leave a Reply