اسلام آباد (ہم دوست نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کےخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔
عمران خان ایف ایٹ کچہری کےبجائے جوڈیشل کمپلیکس جی11میں پیش ہوں گے۔
چیف کمشنر نےاختیارات استعمال کر کےکچہری سےکمرۂ عدالت جوڈیشل کمپلیکس کےکورٹ نمبر 1 میں شفٹ کردیا،اس حوالے سےنوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیات کا ائیر پورٹس پر پروٹوکول ختم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد پولیس کاکہنا ہےکہ شہرمیں دفعہ144نافذ ہے۔