عدالتیں عمران خان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں دیتیں، احسن اقبال

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہے کہ عدالتیں عمران خان کےخلاف کوئی فیصلہ نہیں دیتیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا تھاکہ عمران خان نے کوئی سلیمانی ٹوپی پہنی ہوئی ہےجس کی وجہ سے عدالتیں ان کےخلاف کوئی فیصلہ نہیں دیتیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نےکہا ہےکہ تاریخ میں پہلی بار’انوکھا لاڈلا عمران نیازی‘ کےلیے عدالت کا مقام سہولت کےپیش نظر تبدیل کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی
شرجیل انعام میمن نےکہاکہ حکام سےدرخواست ہےکہ برائےمہربانی اس کےلیے ہوم سروس شروع کریں۔

Leave a Reply