قلندرز یا سلطانز، پی ایس ایل 8 کے فاتح کا فیصلہ آج ہوگا

لاہور(ہم دوست نیوز)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن8 کےآخری دن فائنل مقابلےمیں ایونٹ کی دو بہترین ٹیمیں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ٹائٹل کیلئےٹکرائیں گی۔

پی ایس ایل کا فائنل مسلسل دوسرےسال لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کےدرمیان کھیلا جائےگا۔

فاتح ٹیم دوسری بار چیمپئن بنےگی،تاہم قلندرز اعزاز کا دفاع کرنےوالی پہلی ٹیم بن سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 8 : فائنل میچ کا شیڈول تبدیل ہو گیا
چیمپئن ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کےعلاوہ 12 کروڑ روپے کی خطیر انعامی رقم ملےگی جبکہ رنرز اپ کو4 کروڑ80 لاکھ روپےملیں گے۔

Leave a Reply