اسلام آباد( ہم دوست نیوز)اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان کی پیشی کےموقع کےلیے ایس او پیز جاری کردیےگئے۔
ایس او پی کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ144 نافذ ہےجس کی پابندی کرنا ہوگی۔ عدالت، حاطہ یا قریب میں مسلح شخص موجود نہیں ہوگا۔
اس حوالے سےجاری ہونےوالی ایس او پی کے مطابق عدالت میں ساتھ جانےوالےافراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کروائی جائےگی۔
لاٹھیاں یا دیگر نقصان پہنچنے والی کوئی چیز عدالتی احاطہ میں لانے پرپابندی ہوگی جبکہ ریاست،اشتعال انگیز نعرے یا مجمعے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتیں عمران خان کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں دیتیں، احسن اقبال
اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہاگیا ہےکہ عمران خان تمام ایس او پیز پرعمل در آمد کروانے کےپابند ہیں۔