لاہور (ہم دوست نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان کےاسلام آباد روانہ ہونےکےکچھ دیر بعد لاہور میں پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا اور پی ٹی آئی کےکارکنوں کو گرفتارکرنا شروع کردیا۔
پولیس گیٹ توڑ کر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کےگھر میں داخل ہو گئی،پولیس نے کرین کے ذریعےعمران خان کےگھر کا دروازہ توڑا۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہےکہ عمران خان کےگھر کےاندر سےفائرنگ ہوئی ہے۔
زمان پارک میں آپریشن کےدوران 1پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جس کےبعد پولیس کی مزید نفری بھی پہنچ گئی ہے۔
پولیس نےزمان پارک کےباہر لگےکیمپوں کو ہٹانا شروع کردیا ہے۔
ذرائع کےمطابق پولیس کی بھاری نفری زمان پاک پہنچ گئی جبکہ قیدیوں کو لےجانےوالی وین اور واٹر کینن کو کینال روڈ پرپہنچا دیاگیا ہے۔
رپورٹس کےمطابق زمان پارک میں کرینیں بھی پہنچا دی گئی ہیں۔
پولیس کےمطابق زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کےارد گرد ڈنڈا بردار کارکنان موجود ہیں۔
پولیس کا کہنا ہےکہ کارکنان زمان پارک میں واقع گراؤنڈ اورعمران خان کی رہائش گاہ کےقریب کیمپوں میں موجود ہیں۔
پنجاب پولیس کی جانب سےاسپیکر کےذریعے دفعہ 144کا اعلان کردیاگیا۔
پولیس نےاعلان کیا کہ دفعہ144نافذ ہے،آپ سے گزارش ہےمنتشر ہو جائیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی ورکرز کی جانب سے پولیس کےخلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز زمان پارک میں پولیس کی کارروائی سےمتعلق پنجاب کی نگراں حکومت اور تحریک انصاف کےدرمیان معاہدہ طے ہوا تھا ،فریقین کےدرمیان ریلیوں،سیکیورٹی اور قانونی معاملات کےٹی او آرز طےپائے۔
معاہدے کےمطابق تحریک انصاف وارنٹس کی تکمیل،سرچ وارنٹس کےلیے پولیس کےساتھ تعاون کرے گی اور اس کےعلاوہ جماعت کی جانب سےزمان پارک کےاردگرد ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں14 اور1مارچ کو درج ہونےوالے مقدمات کی تفتیش میں بھی تعاون کیا جائےگا۔