اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نےپاکستان سپر لیگ کےاختتام پر پیغام جاری کر دیا۔
سوشل میڈیا پر انہوں نےاپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے8 ویں ایڈیشن کاسنسنی خیز اختتام ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم نےلکھا ہےکہ اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پرچیئرمین پی سی بی،سندھ اور پنجاب کے وزرائےاعلیٰ،صوبائی انتظامیہ،پولیس اور شریک ٹیموں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
A nail-biting finish to the 8th edition of Pakistan Super League. My appreciation is due to Chairman PCB, CMs of Sindh & Punjab, provincial administrations, police & the participating teams for making the event a huge success. Spectators kept it animated with their energy & zeal.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 19, 2023
شہباز شریف نےپی ایس ایل کےمیچز دیکھنے والےمداحوں کےجوش کی بھی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حب ریلی کراس : ویمن کیٹگری میں دینا پٹیل نےمیدان مار لیا
خیال رہےکہ گزشتہ روز پی ایس ایل کےفائنل میں ملتان سلطانز کو لاہور قلندرز کےخلاف ایک رن سےشکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔