اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سےٹیلیفونک رابطہ،سعودی ایران تعلقات معمول پر آنےپرمبارکباد دی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہےکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس مثبت پیشرفت پرسعودی قیادت کو سراہا۔
ترجمان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ معاہدہ خطےمیں امن،سلامتی،تجارت اور ترقی کے لیے بامعنی مذاکرات کی راہ ہموار کرےگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نےپاکستان اورسعودی عرب کےدرمیان برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نےدوطرفہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید وسعت دینےکا بھی اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں مذہبی بنیادوں پر پُرتشدد کارروائیاں کی گئیں، امریکی رپورٹ
دونوں ممالک کےدرمیان تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح تبادلوں کےکردار پر زور دیاگیا۔