وفاقی وزیر خزانہ سے سابق امریکی سفیر رابن رافیل کی ملاقات

اسلام آباد(ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے سابق امریکی سفیر رابن ایل رافیل نے ملاقات کی۔

سرکاری اعلامیہ کےمطابق ملاقات میں پاک امریکا اقتصادی،تجارتی اور دو طرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیر خزانہ نےسماجی و اقتصادی ترقی کےلیے حکومتی پالیسیوں سےسابق امریکی سفیر کو آگاہ کیا۔

اعلامیہ کےمطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنےپر تبادلہ خیال ‏کیاگیا۔

اس موقع پررابن رافیل نےکہاکہ پاکستان اور امریکا کےدرمیان اچھےتعلقات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا سعودی ہم منصب سے رابطہ
رابن رافیل نےاقتصادی استحکام اور ترقی کےلیے حکومتی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار بھی کیا۔

Leave a Reply