پشاور( ہم دوست نیوز)محکمۂ موسمیات نےآج پشاورمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکی پیشگوئی کی ہےجس کےسبب آج چاندنظر آنےکے امکانات بہت کم ہیں۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنےکےلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاورمیں ہورہا ہے۔
اجلاس اوقاف ہال پشاورمیں بعدنماز عصرطلب کیا گیا ہےجبکہ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سیدعبدالخبیر آزاد کریں گے۔
دوسری جانب سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا،یکم رمضان جمعرات23مارچ کو ہوگی۔
متحدہ عرب امارات،قطر اورفلسطین میں بھی رمضان کا چاندنظرنہیں آیا ہے۔
برطانیہ میں بھی پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔