پشاور( ہم دوست نیوز)رمضان المبارک1444ھ کا چاند دیکھنےکیلئے پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری۔
اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کررہےہیں۔
اجلاس میں مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان، محکمہ فلکیات،موسمیات اورمحکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےنمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کےچیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کہا ہےکہ شہادتوں کی بنیاد پر رمضان المبارک کےچاند کا فیصلہ کیا جائےگا۔
انہوں نےکہاکہ ملک بھر کےعلما کےساتھ رابطہ ہے،چاند کی شہادت آئی تو اسےدیکھیں۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیےملک بھر میں زونل کمیٹی کےاجلاس بھی جاری ہیں۔