عمران پر پابندی کی قرارداد کی مخالفت کرتا ہوں، علی وزیر

اسلام آباد( ہم دوست نیوز)رکن قومی اسمبلی علی وزیر نےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پرپابندی کی قرارداد کی مخالفت کردی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر پابندی کی قرارداد کی مخالفت کرتا ہوں،یہ نہیں ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ آئین کےمطابق جو رویہ بنتا ہے، اسے اختیار کرنا چاہیے۔فوج کو آئین کےتحت دی گئی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

علی وزیر نےکہاکہ پارلیمنٹ کے ذریعےعزت بچانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ کسی کے کہنے پرفوج کو آپریشن نہیں کرنا چاہیے،کسی ملک کےاندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

Leave a Reply