امریکی سازش کی اصلیت سامنے آگئی ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے زلمےخلیل زاد کے بیان کی مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنےآگئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نےکہاکہ فارن ایجنٹ کون ہے؟ثابت ہوگیا ہے،بین الاقوامی لابسٹ پاکستان میں خانہ جنگی کرانے کےلیےمتحرک ہوگئےہیں۔

ادھر ن لیگی رہنما طلال چودھری کا کہنا ہےکہ زلمے خلیل زاد عمران خان کےلیے مرے جارہےہیں، اس کی وجہ سمجھ آتی ہے،کیونکہ عمران نےملک کو دیوالیہ کیا،پاکستانی فوج کےخلاف مہم چلائی اور قانون و آئین سےبغاوت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران پر پابندی کی قرارداد کی مخالفت کرتا ہوں، علی وزیر
دوسری جانب ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) حافظ حمد اللّٰہ نےکہا ہےکہ عمران خان کہتےتھے امریکا نے ان کی حکومت گرائی، اب سی آئی اےکا زلمےخلیل زاد عمران کی حمایت میں پیش پیش ہے۔

Leave a Reply