آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی پلان بی نہیں، سابق وزیر خزانہ

اسلام آباد ( ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہےکہ میری نظر میں کوئی پلان ’بی‘ نہیں ہوتا،آئی ایم ایف کےعلاوہ کوئی پلان بی نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتےہوئے مفتاح اسماعیل نےکہاکہ سعودی عرب اور یو اے ای سےہمیں اعلیٰ سطح کی ڈپلومیسی کرنی چاہیے۔

انہوں نےمزید کہاکہ اس وقت پاکستان کو5 سے6 ارب ڈالر کی اشد ضرورت ہے،پاکستان ڈیفالٹ کرتا ہےتو یہ دنیا کیلئےبھی اچھا نہیں ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ نےکہاکہ لگتا ہے آئی ایم ایف کےساتھ معاملات وہیں کےوہیں ہیں،موٹر سائیکل،چھوٹی گاڑیوں کو پیٹرول سبسڈی دینے پر آئی ایم ایف کا سوال بنتا ہے،حکومت کےپاس بھی آئی ایم ایف کو پیٹرول پرسبسڈی کا جواب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کے سفیروں سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات
مفتاح اسماعیل نےیہ بھی کہاکہ آئی ایم ایف کےساتھ چلنےکیلئےحکومت جو کر سکتی تھی سب کر لیا۔

Leave a Reply