اسلام آباد( ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما اور وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ کا3رکنی بینچ اس فیصلےکو نافذ کروانے کی کوشش کر رہا ہےجو ہوا ہی نہیں،وہ درخواست تو سات رکنی بینچ نےچار تین سےخارج کر دی تھی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے رانا ثناء نےکہاکہ3ججوں نےپنجاب اسمبلی کےکچھ ارکان کےووٹ نہ گننےکا فیصلہ کیا تو اسےآئین کو پھر سےلکھنے کےمترادف قرار دیا۔
پاکستان تحریک انصاف سےمذاکرات کےسوال پر وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نےکہاکہ پی ٹی آئی بات کرنےکیلئے بالکل تیارنہیں،اگر عمران خان ہمارے ساتھ بیٹھنےپرتیار بھی ہوگئےتو کسی بات پرمتفق نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرائط پر پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کی شرح میں اضافہ
وزیر داخلہ نےمزید کہاکہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو فون اٹھائیں اور وزیراعظم کو فون کر کےمذاکرات کا کہیں،جب انہوں نے126دن کا دھرنا دیا اور مغلظات بکیں اس کےبعدبھی نواز شریف نے انہیں فون کر کےمذاکرات کی دعوت دی تھی۔