بہتر ہوتا لاڈلے کو وزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (ہم دوست نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ بہتر ہوتا لاڈلےبہروپیےکو شیروانی پہنا کر وزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتےتو قوم کاوقت اورپیسہ بچ جاتا۔

سپریم کورٹ کےفیصلے پر ردعمل دیتےہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہاکہ اکثریتی ججوں کےمسترد کردہ مقدمےمیں فیصلہ غیر آئینی ہے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ ناقابل عمل حکم سےسیاسی و آئینی بحران مزیدگہرا ہوگا،آئین پر انا کا حاوی ہونا ملک کیلئےمہلک ثابت ہوتا ہے۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن نےکہاکہ2017میں نواز شریف کی نااہلی کےغیر آئینی فیصلے سےآج تک آئینی،سیاسی،معاشی بحران ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کےججوں کی اکثریت کےفیصلوں کےمتصادم ہے،6 سال بعد پھرسہولت کاری قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس ناکام، شہریوں نے ڈاکو کو مار ڈالا
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھاکہ جب سازش بےنقاب ہوتی ہےتو دیرہوچکی ہوتی ہے۔

Leave a Reply