سپریم کورٹ کا کابینہ فیصلے کو روکنا مناسب نہیں، وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سئنیر رہنما رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کو کابینہ کے فیصلےپرعمل کرنا چاہیے،اسےروکنا مناسب نہیں۔

نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ سپریم کورٹ کےفیصلے کےبڑے مضر اثرات مرتب ہو سکتےہیں،عدالت عظمیٰ میں تقسیم میں ضد اورانا کاعنصرنظرآتا ہے۔

رانا ثناءاللّٰہ نےکہاکہ پہلےبھی عدالتی فیصلوں کی سزا ملک بھگت رہا ہے،یہ فیصلہ قابلِ عمل نہیں ہے،مسترد کرنےسےبڑھ کر پارلیمنٹ میں فیصلہ کیا جائےگا۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن نےمزید کہاکہ پارلیمنٹ جیسےرہنمائی کرے گی مسترد کرنے سےبڑھ کر فیصلہ کریں گے، پارلیمنٹ اورسپریم کورٹ کےآمنے سامنےہونے کی بات سپریم کورٹ کی طرف سےہے۔

ان کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کےمعزز جج نےخط لکھا جس پرکابینہ نےعمل کیا اور رجسٹرار کو ہٹایاگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہتر ہوتا لاڈلے کو وزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتے، مریم اورنگزیب
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نےیہ بھی کہاکہ سپریم کورٹ کو کابینہ کےفیصلے پرعمل کرنا چاہیے اسے روکنا مناسب نہیں،آئین میں ایمرجنسی کا آرٹیکل موجود ہے،کہیں گیانہیں۔

Leave a Reply