لاہور(ہم دوست نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما فواد چوہدری نےوزیر اعظم شہبازشریف سےاستعفے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نےکہاکہ حکومتی موقف کےمطابق معیشت اور سیکیورٹی حالات اتنےخراب ہیں کہ انتخابات تک ممکن نہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھاکہ ایسےموقف کے بعد وزیر اعظم کو ناکامی تسلیم کرتےہوئےمستعفی ہو جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس مغوی بچوں کا تاحال سراغ نہ لگاسکی
فواد چوہدری نےیہ بھی کہاکہ خوش آئند ہےکہ قومی سلامتی کمیٹی نےاپنےاعلامیہ میں خود کو سیکیورٹی معاملات تک محدود رکھا۔حکومتی سیاسی جماعتوں کےایجنڈےکا حصہ نہیں بنے۔