الیکشن سے پہلے نواز شریف کو انصاف ملنا چاہیے، جاوید لطیف

اسلام آباد(ہم دوست نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کےسئنیر رہنما میاں جاویدلطیف کا کہنا ہےکہ ہم چاہتےہیں الیکشن سےپہلے نواز شریف کو انصاف ملنا چاہیے۔

نجی ٹی وی کےپروگرام کےدوران گفتگو کرتے ہوئےرہنما مسلم لیگ (ن)جاوید لطیف نےکہاکہ بہت سی وجوہات کی بنا پرہم کہتےہیں ترازو کے پلڑے برابر کرو،پھرالیکشن کرواؤ۔

انہوں نےکہاکہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل کیا جائے،یہ ہماری قطعاً خواہش نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق
جاوید لطیف نےیہ بھی کہاکہ دو فیصلےآئےہیں، اقلیتی فیصلہ اور اکثریتی فیصلہ آیاہے۔

Leave a Reply