مریم نواز فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ پہنچ گئیں

جدہ(ہم دوست نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز فیملی کےہمراہ عمرے کی ادائیگی کےلیےجدہ پہنچ گئیں ہیں۔

ذرائع کےمطابق ایئر پورٹ آمد پرحسن نواز نےبہن کا استقبال کیا۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سےاگلے ایک دو دن میں سعودی عرب پہنچیں گے۔

نوازشریف اور مریم نوازسعودی عرب میں شاہی خاندان کےخصوصی مہمان ہوں گےاور وہ شاہی قیادت سےملاقاتیں بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں عید کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
یاد رہےکہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فیملی پہلے سےہی جدہ میں موجود ہےجبکہ شہباز شریف کے 26رمضان کو سعودی عرب پہنچنےکا امکان ہے۔

Leave a Reply