مظفرآباد ( ہم دوست نیوز)آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں میں زلزلہ۔
آزاد کشمیر کےدارالحکومت مظفر آباد کےعلاوہ وادیٔ نیلم اور باغ میں بھی زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیے گئےہیں۔
زلزلے کےجھٹکوں کےبعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیاجس کےبعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتےہوئے گھروں سےباہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کی شدت3 .7 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہےکہ زلزلے کا مرکز گڑھی حبیب اللّٰہ آزاد کشمیر میں ہےجبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی17کلو میٹرتھی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اڑان آج بھی جاری
حکام کےمطابق زلزلے کےجھٹکوں سےکسی قسم کےجانی اورمالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔