اسلام آباد (ہم دوست نیوز) وفاقی وزیرداخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کےسئنیر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نےکہا ہےکہ سپریم کورٹ نےوفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کو ایک سائیڈ پررکھ دیا ہے،اب صوبائی اسمبلی میں الیکشن ہوبھی جائیں تو اُس کا نتیجہ صفرہوگا۔
نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء نےکہاکہ اگر اس طرح کا الیکشن سب جماعتوں کو تسلیم ہےتو بسم اللّٰہ،ہم پارلیمنٹ کی قرارداد کےساتھ پوری طرح کھڑے ہیں۔
انہوں نےکہاکہ جب تک تمام اسٹیک ہولڈر کا اتفاق نہ ہو الیکشن کا عمل بےسود ہوگا،فنڈز مل بھی جائیں تو یہ الیکشن کمیشن کےپاس یا سپریم کورٹ کےپاس رہیں گے۔
انہوں نےمزید کہاکہ سپریم کورٹ نےپارلیمنٹ کو ایک سائیڈ پرکردیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ کل کو ملک کا بجٹ بھی سپریم کورٹ پاس کرلے،جس الیکشن میں فوج اورعدلیہ شامل نہ ہوکون شفاف سمجھےگا۔
رانا ثناء نےکہاکہ ہم غیر آئینی اورغیرجمہوری رویوں میں رکاوٹ بن رہےہیں،ایک چیف جسٹس ڈیم بنانے نکلےتھےپھر ڈیم بن جاناچاہیےتھا۔
انہوں نےمزید کہاکہ الیکشن میں ضروری فریق سیاسی جماعیتں ہیں،سب سےپہلےتو الیکشن پرسیاسی جماعتوں میں اتفاق ہونا چاہیے،فساد اگر کسی فتنےکا خواب ہےتو شاید وہ14مئی کو پورا ہوجائے گا۔
رانا ثناء نےکہاکہ جو بینچ اب بنا ہےکیا کوئی بندہ ہے جس کو اعتراض نہ ہو؟