یو اے ای(ہم دوست نیوز)متحدہ عرب امارات کےصدر شیخ محمدبن زید النہیان نےاردن کے عبداللّٰہ الثانی بن الحسین المعروف شاہ عبداللّٰہ دوئم کےلیےابوظبی میں افطار ڈنرکا اہتمام کیا۔
اماراتی صدرشیخ محمدبن زید النہیان نےالبطین محل میں شاہ عبداللّٰہ اور ان کےصاحبزادے ولی عہدحسین بن عبداللّٰہ کی میزبانی کی۔
قبل ازیں صدر شیخ محمد نےالبطین ایئرپورٹ پہنچنےپر شاہ عبداللّٰہاور ان کےوفد کااستقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں نےاپنی اقوام کےدرمیان موجودہ شراکت داری پربات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی صدر سعودی عرب پہنچ گئے
صدرشیخ محمد اورشاہ عبداللّٰہ نےعیدالفطر سےقبل ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک کےعوام کیلئےصحت،خوشحالی اوراستحکام کی دعا کی۔