اسلام آباد(ہم دوست نیوز)آزاد کشمیر، بالائی پنجاب اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کےمختلف علاقوں گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے، محکمہ موسمیات نےآج سے5مئی تک ملک کےبیشتر علاقوں میں گرج چمک کےساتھ بارش، ژالہ باری اورآندھی کی پیشگوئی کردی ہے۔
شہر قائد میں بھی رات گئے ہلکی بارش ہوئی جبکہ آج دوپہر سےشام تک معتدل اورتیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نےسانگھڑ،مٹیاری اور بدین کے نشیبی علاقے زیرِ آب آنےکا خدشہ ظاہرکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 14مئی کو الیکشن نہیں ہوسکتے، راجہ پرویز اشرف
یاد رہےکہ خیبر پختونخوا،بلوچستان،گلگت،کشمیر اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں بھی آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران شدیدبارش کا امکان ہے۔