اسلام آباد(ہم دوست نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ سپریم کورٹ کاکام نہیں کہ آئین تبدیل کرے اور سپریم کورٹ آئین میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔
پارلیمنٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھاکہ سپریم کورٹ کاکام آئین کی تشریح ہے۔
انہوں نےکہاکہ میرا بیان پڑھ لیں اس کےبعد بات کریں، میں نےکہا نظام کی خرابی ہےجس سے20ارب روپےکی کرپشن ہوئی،کوئی بھی ہو نظام کی وجہ سےایسا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا سے بھارت نے پہلی پوزیشن چھین لی
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا یہ بھی کہنا تھاکہ مذاکرات سےکچھ نہیں ملےگا،تحریک انصاف کی نیت ٹھیک نہیں،جب نیت ٹھیک نہ ہوتو مذاکرات نتیجہ خیزنہیں ہوتے۔