چھریوں کے وار سے باپ بیٹا قتل ، دو خواتین زخمی
چشتیاں : ( ہم دوست نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں جھگڑا ہوا ، جس کے دوران ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق چشتیاں کے علاقے 131 مراد میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے ، جہاں ملزمان نے ایک جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کر ڈالا جب کہ واقعہ میں دو خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ مقتولین کی لاشوں کو اور زخمی ہونے والی خواتین کو مقامی اسپتال منتقل کر کے واقعہ کی تقتیش شروع کر دی گئی ہے ۔