اسلام آباد (ہم دوست نیوز )وزیرمملکت اورپاکستان پیپلز پارٹی کےترجمان فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ عمران خان فرد جرم سےبچنےکیلئےخطرے کا شورمچا رہاہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نےکہاکہ جب چین کی اہم شخصیت پاکستان آتی ہے،عمران کےپیٹ میں درد ہوتاہے۔
انہوں نےکہاکہ ثابت ہورہا ہےکہ تحریک انصاف کو ملنےوالی ممنوعہ فارن فنڈنگ اس کام کیلئےہوتی تھی۔
انہوں نےمزید کہاکہ عمران نیازی ریلیف لینےکیلئے ڈرامہ بازی کررہا ہے،خاتون جج کودھمکی دیتے ہوئےعمران خان کو شرم کیوں نہیں آئی۔
یہ بھی پڑھیں: سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم ہو چکی : مریم اورنگزیب
وزیر مملکت نے یہ بھی کہاکہ بالٹی میں منہ چھپائے یا ڈسٹ بن میں عمران نیازی کی آخری منزل جیل ہے،تحریک انصاف چیئرمین فرد جرم سے بچنےکیلئےخطرے کا شورمچارہا ہے۔