تین بھائیوں کو قتل کرنے والا گرفتار

قصور: ( ہم دوست نیوز ) منڈی عثمان والا پولیس نے تین بھائیوں کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم جاوید اقبال کو 9 مہینے بعد لاہور سے گرفتار کر لیا ہے ۔

ملزم جاوید اقبال نے گلی کے تنازعہ پر 3 سگے بھائیوں پر فائرنگ کرکے ان کو قتل کیا تھا، منڈی عثمان والا پولیس نے مدعیہ نسرین بی بی کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر رکھا تھا جبکہ ملزم کی تلاش تب سے جاری تھی۔

مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او سمیت دیگر افسران پر مشتمل ٹیموں نے کام کیا تھا، پولیس نے 9 مہینے کی تلاش کے بعد ملزم کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے گرفتار کر لیا ہے ۔

جائیداد کا تنازع : دو بھائیوں اور بھابھی کو قتل کرنےوالا ملزم گرفتار

Leave a Reply