خاوند کے قتل میں ملوث ملزمہ اپنے ساتھیوں سمیت گرفتار

جہلم: ( ہم دوست نیوز) 3 ماہ قبل قتل ہونے والے رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا، پولیس ٹیم نے جدید سائنٹیفک طریقوں کے ساتھ خاوند کے قتل میں ملوث ملزمہ کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔

پولیس ٹیم کی تحقیقات کے مطابق رکشہ ڈرائیور وسیم کی بیوی اس کے قتل میں ملوث نکلی ہے، ملزمہ میمونہ نے بابر اور رضوان سے اپنے شوہر کو قتل کروایا تھا، ملزمہ شک سے بچنے کے لیے خاوند کے قتل پر غشی کے دورے کی ڈرامے بازی بھی کرتی رہی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے اور ملزمان سے آلہ قتل و موٹرسائیکل بھی برآمد ہو گئی ہے ۔

یاد رہے کہ رواں سال 8 فروری کو 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے ریلوے پل پر فائرنگ کر کے رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا تھا ۔

Leave a Reply