رنگ گورا کرنے کے لیے انجکشن پیتی ہوں: ندا یاسر

لاہور: (ہم دوست نیوز ) پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ میں رنگ گورا کرنے کے لیے انجکشن پیتی ہوں۔

ندا یاسر کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں معروف پاکستانی میزبان ندا یاسر نے اپنا رنگ صاف نظر آنے سے متعلق گفتگو کی ہے۔

ندا نے کیمرے کی طرف اپنے ہاتھ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ میں ابھی بھی سانولی ہوں، سکرین پر گورا نظر آنا کبھی تو میک اپ کا کمال ہوتا ہے تو کبھی کبھی لائٹ کا۔

معروف میزبان کا کہنا ہے کہ میری جن تصاویر کو انٹرنیٹ پر دیکھا کر کہا جا رہا ہے کہ وہ تصاویر میری یونیورسٹی لائف کی ہیں، اس وقت ہم لوگ بسوں کا سفر کرتے اور کوئی سن بلاک بھی استعمال نہیں کیاکرتے تھے لیکن اب میں جو کچھ ہوں وہ اس لیے بہتر ہوں اس لیے کہ اب میں منہ اچھی طرح سے دھوتی ہوں، اچھے فیشلز کرتی ہوں، سن بلاک لگاتی ہوں اور اپنا خیال بھی بہت زیادہ رکھتی ہوں۔

گورے رنگ کے انجکشن لگوانے سے متعلق میزبان نے اعترافاً کہا ہے کہ میں انجکشن لگوانے کے بجائے انجیکشن پیتی ہوں، ندا نے یہ بھی کہا ہے کہ جو لوگ انجیکشن لگوانے سے ڈر رہے ہیں وہ انہیں پی بھی سکتے ہیں۔

میزبان ندا یاسر کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے ؟

Leave a Reply