معروف صحافی واینکر پرسن آفتاب اقبال گرفتار

لاہور:(ہم دوست) سینئر صحافی و اینکر آفتاب اقبال کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق آفتاب اقبال کو انکی رہائش گاہ سے 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔
آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے اپنے وڈیو پیغام میں گرفتاری کی اطلاع دی ہے ، ان کا کہنا ہے خوف و دہشت پھیلاتے ہوئے تین چار عجیب قسم کی گاڑیاں ویگو ڈالے میں افراد آئے اور آفتاب اقبال کو اپنے ساتھ لے گئے ۔


اس سے پہلے آفتاب اقبال کے بھائی جنید اقبال نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بُک پر گرفتاری کی خبر شئیر کی تھی ۔


آفتاب اقبال کی صاحبزادی عائشہ نور اقبال نے اپنے والد کی گرفتاری کی اطلاع وڈیو کی صورت میں سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے ، جس میں ان کا کہنا ہے تین چار عجیب و غریب قسم کی گاڑیاں آئیں اور چند لمحوں میں میرے والد کو گرفتار کر کے لے گئیں ۔ انہوں نے عوام سے گزارش کی ہے کہ آفتاب اقبال کو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔


تھوڑی دیر بعد عائشہ نور اقبال نے ایک اور وڈیو شئیر کی ہے۔


سینئر وکیل رہنما اظہر صدیق نے آفتاب اقبال کی گرفتاری کی خبر شئیر کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
آفتاب اقبال کی گرفتاری کے بعد سے سوشل میڈیا پر انکی رہائی کے حوالے سے ٹرینڈ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
#ReleaseAftabIqbal

Leave a Reply