کیا کبھی کسی جج نے ملزم کو ویلکم کہا؟، خورشید شاہ

اسلام آباد(ہم دوست نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیرخورشید شاہ نے کہا ہےکہ کیا کبھی کسی جج نےملزم کو ویلکم اور گڈ لک کہا؟ پارلیمنٹ سےمطالبہ کروں گا چیف جسٹس کےخلاف ریفرنس دائر کیاجائے۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خورشید شاہ نےکہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کےعدالتی قتل پرکسی سرکاری تنصیبات پرحملہ نہیں کیاگیا۔

انہوں نےکہاکہ بےنظیر بھٹو کی شہادت پربھی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایاگیا،جبکہ ابھی فوجی تنصیبات پرحملوں پربھارت بہت زیادہ خوش ہے۔

انہوں نےمزیدکہاکہ حملوں میں ملوث ملزمان کو چھوٹ دی گئی تو بہت نقصان ہوگا۔

وفاقی وزیر خورشید شاہ نے یہ بھی کہاکہ اسرائیلی سپورٹرز بھی پاکستان کےموجودہ حالات پرخوش ہیں، حکیم سعید،ڈاکٹر اسرار نےبھی لکھاکہ عمران خان کو پاکستان کےخلاف تیارکیاجارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہاسٹل میں آگ لگنے سے 6 افراد ہلاک متعدد زخمی
انہوں نےکہاکہ میں مطالبہ کرتا ہوں13اکتوبر کوالیکشن کا اعلان کیاجائے۔

Leave a Reply